(ویب ڈیسک)جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ہو چکی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ 95 سے 100 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے جب کہ پٹرول کی قیمت میں55 روپے  فی لیٹر کمی ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔

 اگر مذکورہ کمی کی تجاویز منظور کی جاتی ہیں تو پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر بالترتیب 313 سے 323 اور ڈیزل کی قیمت 420 سے 430 روپے فی لیٹر ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موٹر سائیکل، رکشا، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کسانوں کے لیے ریلیف پیکیجز کا بھی اعلان کیا تھا۔


Previous Post Next Post