دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کر کے اپنے طنزیہ پیغامات و کارٹونز شیئر کیے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے ٹرمپ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے عالمی سطح پر مزاح اور طنز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔
زمبابوے میں ایرانی سفارتخانے نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ٹرمپ کی فرمائش پر لکھا کہ ’چابی کھو گئی ہے‘، اور ڈیڈ لائن والی دھمکی پر وقت آگے پیچھے کرنے کی طنزیہ درخواست کر دی
بلغاریہ میں ایرانی سفارتخانے نے کارٹون کے ذریعے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے تنگ راستے میں پھنسا ہوا دکھایا، جبکہ تاجکستان میں ایک کارٹون میں ایران کو ٹرمپ کے گلے میں اٹکا ہوا دکھا کر ان کی بدتمیزی پر طنز کیا گیا۔
