تہران: ایران کی مسلح افواج کے ایک سینئر کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور طاقتور انداز میں دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کے نائب کمانڈر برائے رابطہ امور ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کی سرزمین کے خلاف کسی بھی قسم کی انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج ہر قسم کی دشمنانہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ملک کے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑی ہے۔جارحیت کا جواب ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ہوگا۔
ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
