وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشد دمیں اضافہ کمزور جنگ بندی کےخطرات کی واضح یاد دہانی ہے۔
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسروں پر کیے گئے تازہ حملوں پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری کشیدگی کے نتائج خطے اور دنیا کیلئے ناقابل برداشت ہو سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے لکھا کہ برادر ممالک اور شراکت داروں سے مل کر تنازع کے حل کی کوششیں کر رہے ہیں تنازع کے منصفانہ حل کے حصول کا مقصد قریب ہے اس لیے امن حصول کے قریب پہنچ کر تشدد میں اضافہ تشویشناک ہے۔
