فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں امریکا نے پیراگوائے کو شکست دی۔
فیفا ورلڈ کپ میں شائقین امریکا اور ایران کا میچ دیکھنے کے منتظر ہیں تاہم تین آپشن ایسے ہیں جس کے ذریعے دونوں ٹیمیں مدمقابل آسکتی ہیں۔
پہلا آپشن
امریکا اور ایران کا مقابلہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ہوسکتا ہے۔
- امریکا گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پر رہے۔
- ایران گروپ جی میں دوسرے نمبر پر ہو۔
- اگر ایسا ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں جمعہ 3 جولائی کو آرلنگٹن، ٹیکساس کے اسٹیڈیم میں ہونے والے راؤنڈ آف 32 میں آمنے سامنے ہوں گی۔
گروپ ڈی میں امریکا کو فیورٹ مانا جارہا ہے لیکن ترکیہ مضبوط حریف ہے اور وہ گروپ کا ممکنہ فاتح بننے کا حقدار ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ایران کو اپنے گروپ میں تیسری بہترین ٹیم سمجھا جارہا ہے لیکن بیلجیم یا مصر کا پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے انہیں بڑا اپ سیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
دوسرا آپشن
اس آپشن میں بھی امریکا اور ایران ناک آؤٹ مرحلے میں بھی آمنے سامنے آسکتی ہیں لیکن دونوں ٹیموں کو اپنے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا اور پھر راؤنڈ آف 16 میں پہنچنا شامل ہے۔
- امریکا گروپ ڈی میں پہلے نمبر پر رہے
- ایران گروپ جی میں پہلے نمبر پر موجود ہو
- اس امکان کو کم سمجھا جارہا ہے کیونکہ گروپ میں ٹاپ کرنے کے لیے ایران کو بیلجیم اور مصر دونوں کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔
تیسرا آپشن
تیسرے آپشن کے تحت دونوں ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے آخری لمحات میں مدمقابل ہوسکتی ہیں، اس کے لیے یقیناً کئی بڑے اپ سیٹس کی ضرورت ہوگی۔
- امریکا گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پر رہے اور ایران گروپ جی میں تیسرے نمبر پر رہے اور راؤنڈ آف 32 کے ڈرا میں ان کا مقابلہ 2 جولائی کو وینکوور میں گروپ بی کے فاتح سے ہو پھر دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ جائیں۔
