اسلام آباد (06 جون 2026): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔
قیمت میں اضافے کے بعد صارفین کو مٹی کا تیل 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
وضح رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے کا اعلان کیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 380 روپے 78 پیسے پر برقرار ہے۔ گزشتہ ہفتے یعنی 29 مئی 2026 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
خطے کی صورت حال کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی تھیں، جس کے بعد حکومت نے پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کو فیول پر سبسڈی بھی دی۔
