امریکا ایران مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچنے اور آبنائے ہرمز کی بندش کی خبریں آتے ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
مشرق وسطیٰ میں پھر بڑھتی کشیدگی کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل 7 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 7.93 فیصد اضافے سے 93 ڈالرز 82 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا ۔
برطانوی خام تیل 6.39 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالرز 94 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گیا جب کہ ماربن کروڈ بھی 7 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالرز 48 سینٹس فی بیرل ہو گیا۔
ایران
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔نیچرل ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گیس 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر ٹریڈ کررہی ہے۔
