سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔


آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن علی نقوی نے تعین کردہ وقت میں چار اوور کم کرانے پر یہ جرمانہ عائد کیا۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہر اوور کی کمی پر ٹیم پر میچ فیس کے پانچ فی صد جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے یہ جرمانہ قبول کر لیا، جس کے باعث کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

Previous Post Next Post