سوشل میڈیا صارفین نے اداکار علی عباس کو مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کا ہمشکل قرار دے دیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال حال ہی میں حمزہ حبیب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد پیش کی گئیں۔

تاہم اب مداحوں کا خیال ہے کہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب اداکار علی عباس سے مشابہت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ علی عباس اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں اور وہ سینئر اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے ہیں لیکن انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ حمزہ یا تو علی عباس کی ہوبہو کاپی ہیں یا پھر وہ دونوں بھائیوں کی طرح لگتے ہیں

ایک مداح نے کہا کہ وہ جڑواں لگتے ہیں۔ ایک اور مداح نے کہا کہ ان کے چہرے بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔

Previous Post Next Post