ایرانی مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امام خمینی اور شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعلیمات قوم کیلئےمشعل راہ ہیں دشمن کی توجہ عوام کی ہمت توڑنے اور قیادت کے فیصلوں پر اثرانداز ہونے پر مرکوز ہے۔

خامنہ ای نے کہا کہ شکوک، خوف، مایوسی اور اختلاف پھیلانا دشمن کا بنیادی ہتھیار ہے تاہم قومی اتحاد، باہمی اعتماد سے دشمن کی سازش ناکام بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران مضبوط، خودمختار، ترقی یافتہ ریاست کے طور پر دشمن کو قبول نہیں، جوان، اہلِ دانش، فنون سے وابستہ افرادانقلاب کے پیغام کودنیا تک پہنچائیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ عوام میں بددلی اور مایوسی پیدا کرنے والا ہر عمل دشمن کی مدد کے مترادف ہے، خدا سے ملتِ ایران کی حتمی کامیابی اورعظمت کی بلندیوں کیلئے دعاگو ہوں۔

Previous Post Next Post