کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوکر 4 لاکھ 71 ہزار760 روپے کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار760 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 3773 روپے کم ہو کر 4 لاکھ چار ہزارچارسوانسٹھ روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا چوالیس ڈالر کمی سے4 ہزار 495 ڈالر کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں چھیالیس روپےاضافے سے آٹھ ہزار چونتیس روپے کی ہو گئی۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
