پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد پھر بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1523 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1305 روپے اضافے سے 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 4468 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب چاندی کی تولہ قیمت 97 روپے کم ہوکر 7797 روپے ہوگئی ہے، 10 گرام چاندی کی قیمت 83 روپے کمی کے بعد 6684 روپے رہی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Previous Post Next Post